Upgradation of Data Entry Operators
مبارکاں💝 - مبارکاں 💝 - مبارکاں 💝
السلام علیکم دوستو!
آج ایسوسی ایشن آف آل پاکستان ڈیٹا انٹری آپریٹرز کے وفد نے منسٹر پارلیمانی امور انجینئر علی محمد خان کی دعوت پر انکے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں منسٹر صاحب نے ایسوسی ایشن کے وفد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو گریڈ 12 سے 14میں اپگریڈیشن کے حوالے سے جاری ہونے والے آفس میمورینڈم کی کاپی پیش کی اور مزید بتایا کہ الحمد للہ یہ میمورینڈم سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کی اپروول کیساتھ فنانس ڈویژن بھجوایا جا چکا ہے ۔ملاقات کے اختتام پر منسٹر صاحب نے ایسوسی ایشن کے وفد کے ساتھ مٹھائی سے منہ میٹھا کیا اور ملاقات کا اختتام خصوصی دعا کے ساتھ کیا گیا۔
آپ تمام ساتھیوں کو پیشگی بہت بہت مبارک ہو۔ یہ سب اللہ تبارک وتعالیٰ کی نصرت ، ایسوسی ایشن کے ذمہ داران کی بے لوث محنت، انتھک کوششوں اور آپ ساتھیوں کے تعاون اور دعاوں سے یہ ہونا ممکن ہوا۔ اب فنانس کی طرف سے آفس میمورینڈم جاری ہونے کا انتظار ہے جو کہ مستقبل قریب میں کسی بھی وقت جاری ہو سکتا ہے، یاد رہے کہ ایسوسی ایشن آف آل پاکستان ڈیٹا انٹری آپریٹرز (آپ-ڈی ای اوز)کا وفد وقتا فوقتا فنانس اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے اس سلسلے میں مسلسل رابطے میں ہے ۔خصوصی دعاوں کی اپیل ہے۔
وفد میں کنوینئر ساجد الرحمن، سینئر نائب کنوینئر سید ظفیر حسین شاہ ،نائب کنوینئر ماجد حسین عباسی ، ڈپٹی سیکریٹری ملک محمد اسلم ، خزانچی ظفر علی ، نائب خزانچی محمد عرفان سلیم بلوچ اور راقم الحروف شامل تھے